اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے طویل عرصہ سے اسپیکٹرم سے متعلق عدالتوں میں جاری مقدمات کا معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہدایت کر دی ہے ، اٹارنی جنرل ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کے حوالےسے چیف جسٹس سے بات کریں گے ،ذرائع کے مطابق اسپیکٹرم کے بارے عدالتوں میں موجود مقدمات نیلامی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ، اٹارنی جنرل چیف جسٹس کو ٹیلی کام سیکٹر کے قانونی تنازعات سے ہونے والے نقصانات کے بارے بھی آگاہ کریں گے۔