• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نےعطیات کے عالمی دن پر اپنےپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،،باہمی رواداری اور مدد کے جذبہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستانیوں کی فلاحی کاموں اور امداد و عطیات میں بھرپور شرکت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے،بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل اور بلا تعصب ہو کر دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، ہمارے معاشرے کے مخیر حضرات عطیات کے زیر اہتمام مفت علاج, مفت دسترخوان, مفت ایمبولنس سروس جیسی خدمات بڑی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں.۔
اہم خبریں سے مزید