• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر فلڈ کی آمد، لوگ اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں ہیں، آصفہ زرداری

نواب شاہ( محمد انور شیخ بیورو رپورٹ ) دریائے سندھ میں سپر فلڈ کی امد کے موقع پر لوگ اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں ہیں گھروں، کھیتوں، مویشیوں اور قیمتی جانوں کو بڑھتے ہوئے پانی سے محفوظ رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہم سب مل کر اس پر قابو پا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کی امد کے موقع پر کچے کے مکینوں کے کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کچے کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی انخلاء کی ہدایت کو لازمی طور پر تسلیم کریں۔ ان کا کہنا تھاأپ کی جانیں قیمتی ہیں قدرتی آفات کے سامنے کوئی غیر ضروری خطرہ مول نہ لیں خاتونِ اول نے ایس۔ایم۔ بند کے مد بنگلہ اور مد منگلی پوائنٹ پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جاری انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سابقہ تجربات کی روشنی میں موجودہ سیلابی ریلے کی امد کے موقع پر مکمل حفاظت انتظامات کریں تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو سکے لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید