ملتان(سٹاف رپورٹر)فائرنگ کے مختلف واقعات میں 70سالہ معمر خاتون سمیت دو افراد زخمی، نشتر ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے شجاع آباد کی رہائشی لعل مائی جو طارق روڑ الطاف ٹاون میں قریب گھر میں نوکرانی کا کام کرتی تاج شاہین کے گھر اس کی والدہ کی تیماداری کرنے گئی تو تاج شاہین کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایئر گن جس میں چھرہ لوڈ تھا جو مبینہ چلنے سے لعل مائی زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت مین نشتر ہسپتال منتقل کیا اور ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی جبکہ مخدوم رشید کے علاقے 17کسی پر ممتاز آباد کا رہائشی حاجی محمد الطاف مویشی منڈی سے گھر جارہاتھا کہ ملزم شانی بلوچ نے روک کر ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کردیا اور فرار ہوگیا جسے ریسکیو 1122نے نشتر ہسپتال داخل کرایا واقعات کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔