ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ڈی ایچ اے اور جلیل آباد کے علاقے تسلیم اورالطاف قادر سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل فونز چھین کر فرار تھانہ نیوملتان کے علاقے جہانزیب سےدو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 60ہزار و موبائل چھین کر لے گئے جبکہ گلگشت کے علاقے میں مصباح سے 35ہزار کوتوالی کے علاقے اسماعیل کے کار ٹائر ڈی ایچ اے کے علاقے ایوب صدر کے علاقے ثمرین الپہ کے علاقے مجاہد کے موبائلزفونز شیر علی کا سامان قادر پورراں کے علاقے نوید کے گھر سے نقدی 35ہزار و تین تولہ چاندی نذر حسین کی 11تولہ چاندی کینٹ کے علاقے عطا اللہ ،محمد مدثر زبیر شریف کی موٹرسائیکلیں محمد سلیمان کا موبائل چہلیک کے علاقے مقصود احمد کی موٹرسائیکل یاسر کا موبائل مظفر آباد کے علاقے زاہد کا ٹائر شرافت علی کی نقدی 20ہزار قطب پور کے علاقے خورشید کا میٹر بجلی ارشد کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے محمد عامر کی نقدی 3لاکھ 50ہزار ممتاز آباد کے علاقے چودھری بشیر کی موٹرسائیکل فرقان فاروق ،شعیب کا موبائلزفونز نیوملتان کے علاقے حمید مائی کی رقم شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالقیوم کی موٹرسائیکل سیتل ماڑی کے علاقے آصف کی بکری محمد آصف کا موبائل تنویر احمد گھریلوں سامان دہلی گیٹ کے علاقے سجاد علی کی موٹرسائیکل بوہڑ گیٹ کے علاقے سید افضل حسین کا موبائل اور سلمان خان کی گاڑی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔