ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ڈسٹری بیوشن آفس ملتان میں پاکستان انجینئرنگ کونسل اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے مشترکہ شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز ہوا جس میں انجینئرنگ کونسل کے ممبر اور جنرل منیجر سوئی گیس احمد جواد خان خاکوانی چیف انجینئر بین یامین شاہدسمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل منیجر سوئی گیس احمد جواد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے موسم میں تبدیلی آرہی ہے جس کے تدارک کیلئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے ۔