• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں جاری، کار، 16 موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں اسلحہ کی نوک پر وارداتیں نہ رک سکیں کار ،16موٹرسائیکل غائب ہو گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 13موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،8افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پر محمد سلیمان اور اسامہ سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل مالیتی 2لاکھ 20ہزار، دو موبائل اور6ہزارروپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں محمد عبداللہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں مسعود اعوان سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ محلہ جمالی میں حسن علی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،ائیر پورٹ تھانہ کے علاقے سے عامر یعقوب کے گھر سے 17 تولے وزنی طلائی زیورات ، قاسم آباد میں بابر جہانگیر کے گھر سے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے اورکپڑے مالیتی10ہزار روپے، علامہ اقبال کالونی میں صغیر اختر کے گھرسے 20ہزار روپے اور سونا مالیتی6لاکھ روپے اورمحمد جاوید اختر کے گھر سے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے اور 2موبائل ،خیابان تنویر میں قربان علی خواجہ کے گھر سے سامان مالیتی ایک لاکھ 10ہزارروپے چوری کرلئے گئے ۔ ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی7وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ لو ہی بھیر کے علاقے سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے سے 3موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے اور ایک گھر کے تالےٹو ٹ گئے۔
اسلام آباد سے مزید