• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص کارکردگی، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز شوکاز نوٹس

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس میں احتساب کا نظام متحرک کر دیا گیا ہے ، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر ایس ڈی پی او کوہسار ذوالفقار عباسی، مارگلہ خان محمد ہسبانی، رمنا شمس اکبر اور بارہ کہو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ ایس ڈی پی او شہزاد ٹاون کپٹن (ر) محمد خان اور آئی نائن سرفراز بٹ سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او آبپارہ، کوہسار، وویمن، رمنا،سبزی منڈی، نون، پھلگراں، بنی گالہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔اچھی کارکردگی پر ایس ڈی پی او انسپکٹر گولڑہ عبد الستار کو تعریفی خط، ایک لاکھ روپے انعام اور ایس ایچ او سنبل سب انسپکٹر آصف علی کو 50 ہزار روپے اور سی سی ون سے نوازا گیاگیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید