راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) 12 ربیع الاول کے پرامن اور شایانِ شان انعقاد کے لیے راولپنڈی ریجن میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، اولپنڈی ریجن پولیس نے 12ربیع الاول میلاد النبی ؐکے حوالے سےریجن بھر میں 358 جلوسوں اور 111میلاد پروگراموں کے لئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے ہیں، سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گے۔