راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے کمسن بچے کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تین بار سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا، مقتول کے چچا ذوالفقار کی درخواست پر پندرہ مارچ 2023کو تھانہ دھمیال میں درج مقدمہ کے مطابق عرفان عظیم نامی ملزم نے نماز عشاء کی ادائیگی کیلئے گھر سے جانے والے جماعت چہارم کے طالب علم تیرہ سالہ بچے کو اغوا کرکے ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو تینوں جرائم میں سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔