• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: بریڈ فورڈ میں کل طوفانی بارش اور آندھی کی وارننگ جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانوی محکمۂ موسمیات نے بریڈ فورڈ اور مضافات میں کل جمعرات کے روز طوفانی بارشوں اور آندھی کی یلو وارننگ جاری کی ہے۔

یہ وارننگ جمعرات کی صبح 2 بجے سے شام 5 بجے تک نافذ العمل رہے گی۔

برطانوی ‎محکمۂ موسمیات کے مطابق شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے مقامی طور پر سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ‎ اچانک پانی جمع ہونے اور چھینٹوں کے باعث سڑکوں پر ڈرائیونگ مشکل ہو سکتی ہے اور کچھ سڑکیں بند بھی ہو سکتی ہیں۔

‎ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کڑکنے یا سیلاب کی صورت میں ٹرین اور بس سروس میں تاخیر یا منسوخی کا خدشہ ہے، ‎ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو سکتی ہے جبکہ گھروں اور کاروباری اداروں کو دیگر خدمات میں رکاوٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امکان ہے کہ گھروں اور کاروباری عمارتوں کو تیز بارش، بجلی گرنے اور اولے پڑنے یا تیز ہوا کے باعث نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید