مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میںخیموں،اسکولوں اور گھروں پر حملے تیزکردیئے ہیں۔گزشتہ روزدن بھر ہونے والے حملوں میں مزید 21افراد شہید ہو گئے ہیں۔ وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 6بچے بھی شامل، ملبے تلے افرادکونکالنے کاکام جاری ہے ۔دوسری جانب بھوک سے بچوں سمیت مزید پانچ فلسطینی جاں بحق ہوگئے اس طرح غذائی قلت سے جاں ہونے والوں کی تعداد387ہوگئی۔قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے غزہ میں گھروں اورخیموں پر اسرائیل کے حملوں میں تیزکردیئے ہیں ۔