لندن( جنگ نیوز)تنخوااہ اور کام کے بہتر حالات کے مطالبات کے حق میں لندن انڈر گراؤنڈ ٹیوب کی 5روزہ ہڑتال شروع ہو گئی۔لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایم ٹی یونین کے ارکان تنخواہ میں اضافے کے علاوہ ہفتے میں 32گھنٹے کام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ٹرانسپورٹ فار لندن نے تنخواہ میں 3.4فیصد اضافے کی پیشکش کر رکھی ہے۔ٹی ایف ایل نے ہفتے میں 35 گھنٹوں سے زائد کم کام کرنے کو ناقابلِ برداشت قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیوب کی ہڑتال کے سبب لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہے گا۔
اوپیک پلس ممالک نے یومیہ ایک لاکھ 37؍ ہزار بیرل اضافی تیل پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا
کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ عالمی تیل مارکیٹ کے بہتر ماحول پیش نظر 8؍ بڑے ممالک نے اپنی روزانہ پیداوار میں ایک لاکھ 37؍ ہزار بیرل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپیک کے مطابق یہ اضافی پیداواری مقصد گزشتہ اپریل 2023میں کیے گئے رضا کارانہ معاہدے کا حصہ ہے اور اسے اکتوبر 2025ء سے نافذ کیا جائے گا۔ یہ اضافہ مرحلہ وار ہو سکتا ہے اور مارکیٹ کے حالات پر نظر رکھتے ہوئے آئندہ پورا یا جزوی معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں روس اور سعودی عرب دونوں کو یومیہ پیداوار میں 42؍ ہزار بیرل کا اضافہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ عراق 17,000 بیرل، متحدہ عرب امارات 12,000 بیرل، کویت 11,000 بیرل، قازقستان 6,000 بیرل، عمان 3,000 بیرل اور الجزائر 4,000 بیرل اضافی تیل پیدا کریں گے۔