• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی آفات نے حکومتی ناکامی کو بے نقاب کیا، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی قدرتی آفات جیسے بونیر میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات نے حکومتی ناکامی کو بے نقاب کیا ہے۔ عالمی اداروں نے خبردار کیا تھا لیکن حکومت نے اس بارے میں کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے۔حکام تباہی کے وقت فوٹو سیشن کے لئے آتے ہیں۔ ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے پیش نظر حکومتی اداروں کا کردار انتہائی مایوس کن ہے۔حکومت کی طرف سے تباہی کے پیش نظر کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بونیر میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے ایک دن کے اندر علاقے میں شدید تباہی مچائی۔ ہماری امدادی ٹیمیں فوراً وہاں پہنچ گئیں اور 15 ہزار رضا کار اس وقت متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید