• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے ذمہ واجب الادا قرضوں کا مجموعی حجم 764 ارب سے متجاوز

پشاور(گلزار محمد خان)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے ذمہ واجب الادا ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق صوبہ پر قرضوں کا مجموعی حجم 764ارب 54 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جن میں غیر ملکی قرضہ جات632 ارب44کروڑ اور8لاکھ روپے جبکہ مختلف ادوار میں مقامی بینکوں سے46ارب 44کروڑ کے قرضے حاصل کئے گئے ہیں،علی امین گنڈاپور کی موجودہ حکومت اب تک 85 ارب کا قرضہ لے چکی ہے  پی ڈی ایم کی نگران حکومت نے اپنے دور میں صوبہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 318 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، تحریک انصاف کے پہلے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت نے 28 ارب 27 کروڑ اور 9لاکھ روپے جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی تحریک انصاف حکومت نے اپنے دور میں 198 ارب 24 کروڑ اور 6 لاکھ روپے کا مجموعی قرضہ لیا تھا ، علی امین گنڈاپور کی موجودہ حکومت اب تک 85ارب کا قرضہ لے چکی ہے،اسی طرح 2008 سے 2012 تک عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں 47 ارب 25 کروڑ 1لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا تھا ، خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری دستاویز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا اس وقت مجموعی طور پر 764 ارب 57 کروڑ7 لاکھ روپے کا مقروض ہے ۔

اہم خبریں سے مزید