• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باتھ روم میں بیٹھ کر فون استعمال کرنے سے بواسیر کا خطرہ 46؍ فیصد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باتھ روم میں موبائل فون استعمال کرنے سے ہیموروئیڈز یعنی بواسیر کا خطرہ 46؍ فیصد تک بڑھ جاتا ہے، اور اس کی سب سے بڑی وجہ ٹوائلٹ سیٹ پر زیادہ دیر بیٹھے رہنا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس تحقیق میں 125؍ بالغ افراد نے حصہ لیا جن کی جانچ جدید کولونوسکوپی کے دوران ہو رہی تھی۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ تقریباً دو تہائی افراد (66؍ فیصد) ٹوائلٹ سیٹ پر فون استعمال کرتے ہیں، اور ان میں سے 37؍ فیصد لوگ پانچ منٹ سے بھی زیادہ وقت وہاں بیٹھے رہتے ہیں، جبکہ بغیر فون لے جانے والے افراد کی تعداد صرف 7؍ فیصد تھی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے سے مقعد کے گرد بافتوں پر دباؤ پڑتا ہے، نتیجتاً ہیموروئیڈز پیدا ہوتے ہیں، اکثر اوقات زور لگانے سے بھی ہیموروئیڈز پیدا ہوتے ہیں، جن میں اس عادت کی وجہ سے مزید بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ یہ غلط عادت خاص طور پر نوجوانوں میں زیادہ دیکھی گئی کیونکہ وہ ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھے بیٹھے زیادہ دیر تک خبریں پڑھتے ہیں یا پھر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ معمولی سی نظر آنے والی عادت صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید