• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی جگہ بھارتی وزیرخارجہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

اقوام متحدہ( عظیم ایم میاں)اقوام متحدہ کی جانب سے جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے سربراہان مملکت اور سر براہان حکومت کے بارے میں جاری کردہ نئی عارضی فہرست کے مطابق مودی کی جگہ بھارتی وزیرخارجہ جنرل اسمبلی سے خطاب   کریں گے  وزیر اعظم شہباز شریف 26 ستمبر کی صبح دوسرے مقرر ہونگے جبکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہوپہلے اور چین کے وزیر اعظم اس روز خطاب کرنے والے تیسرے مقرر ہونگے۔ برطانیہ کے وزیراعظم پانچویں مقرر ہونگے۔خدشہ تھا   جنرل اسمبلی پاکستان اور بھارت کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات  کا مرکز نہ بن جائے۔  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا اب کوئی پروگرام نہیں۔
اہم خبریں سے مزید