اسلام آباد ( محمد صالح ظافر) معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے لئے اپنے ملک میں جہاں مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں وہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عالمی ذرائع ابلاغ کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتے تھے انہیں اندیشہ تھا کہ امریکی صدر اپنی عادت کے مطابق انہیں ایسی کوئی بات نہ کہہ دیں جس سے ان کی مزید تضحیک ہو ،مودی اندرون ملک سخت مشکلات کا شکار، بدترین دھاندلی کے ثبوت اپوزیشن نے پیش کر دیئے،ہر چند انہوں نے مودی کو گزشتہ روز ’’اپنا دوست ‘‘ قرا دیا ہے اس کے باوجود مودی عزم امریکہ کے لئے ہمت یکجا نہیں کر پائے۔ نریندر مودی 17؍ستمبر کو 75سال کی عمر کو پہنچ رہے ہیں ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی سرپرست ہندو وزیراعظم راشٹریہ سیوک سنگھ (آر آیس ایس ) کے وضع کردہ کلیے کی رو سے 75سال کی عمر کے بعد عملی سیاست سے ریٹائر ہو نا ہے اس کلیے کا اطلاق بی جے پی کے کم و بیش چالیس رہنماؤں پر عائد کیا گیا اور انہیں گزشتہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے