• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں‘ سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد ، کراچی ( نیوز رپورٹر، این این آئی) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں ،ملک کی تمام ایئر بیسز پر یوم شہداء منایا گیا، اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ائیر چیف  ظہیر احمد بابر سدھو کی  بطور مہمان خصوصی شرکت، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز  تبدیلی کی  تقریب ا یئر  وائس مارشل شہریار خان نے خطاب میں کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورے اترے،اگلی دفعہ سکور 6/0 نہیں 60/0 ہوگا،، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا  کہ  پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کیلئے پرعزم ہے اور ہمہ وقت تغیر پذیر عالمی سلامتی کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہے،معرکہ حق آپریشن بُنيانُ المّرصُوص کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کی ایک طویل فہرست نے ایک بار پھر یہ باور کروایا ہے کہ ہم اپنی مکمل قوت ارادی،عسکری صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے پر عزم ہیں، دوسری طرف ایئر وائس مارشل شہریارخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی، آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی اور ہم عوام کی امیدوں پر پورے اترے۔
اہم خبریں سے مزید