اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کابورڈ فروری 2025سے غیر فعال ہے جس کے باعث بہت سے اہم اور نئے انتظامی وپالیسی فیصلے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں، ترجمان کے مطابق دو سے تین ممبران کی تعیناتی ہونا باقی، بورڈ کی منظوری صرف نئےاقدامات کیلئے ضروری ہوتی ہے، ذرائع کے مطابق ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا ادارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے سے بغیر بورڈ ممبران کے چل رہا ہے، جو انتظامی اور قانونی حوالے سے خلاءہے ۔