اسلام آباد( تنویر ہاشمی ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت سے چلنے والے این ایچ اے کے این 55منصوبے کے ایوارڈ میں مبینہ تاخیر اور ایوارڈ میں مبینہ بدانتظامی اور نااہلی کے معاملات اٹھانے پر کنٹریکٹر کےکنسورشیم نے چیئرمین سینٹ کے بعد ایس آئی ایف سی کو بھی خط لکھ دیا، منصوبے کو اے ڈی بی اور حکومت کی منظوری کے مطابق ایوارڈ، پارلیمانی کمیٹیوں کی مداخلت سے روکنے کا مطالبہ، واضح رہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے پیر کو اپنے اجلاس میں این ایچ اے کو اس منصوبےکے ایوارڈ کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت کی ہوئی ہےاور اس منصوبے کے ایوارڈ میں مبینہ طورپر بدانتظامی اور نااہلی کے الزامات عائد کیے ہیں ، جس پر چین کی کمپنی این ایکس سی سی اور دیگر کمپنیوں کے کنسورشیم نے ایس آئی ایف سی کو باضابطہ شکایت میں تمام ضوابط کے تحت منصوبے کی منظوری کے باوجود تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، کنسورشیم کے نمائندہ ژاؤ یونگ چاؤ نے ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمان چیمہ کو خط میں کہا ہے ٹرانچ۔تھری سی اے آر ای سی منصوبے کا مقصد 326 کلومیٹر طویل راجن پور،ڈیرہ غازی خان،ڈیرہ اسماعیل خان انڈس ہائی وے (این-55کو اپ گریڈ کرنا ہے۔