• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں سے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے والد سردار مہان سنگھ کی سمادھی متاثر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )متروکہ وقف املاک بورڈ نےبارشوں سےمتاثر ہونے والی سردار مہان سنگھ کی سمادھی جو تاریخی ورثہ ہے کی حفاظت یقینی بنا نے کافیصلہ کیا ہے،متروکہ وقف املاک کا تاریخی ورثہ کی حفاظت یقینی بنا نے کا فیصلہ، سمادھی کی بحالی و مرمت کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیا جائیگا۔ ترجمان بورڈ کے مطا بق حالیہ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں واقع سردار مہان سنگھ کی سمادھی کا ایک حصہ منہدم ہو گیاتاہم کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ واقعے کے فوری بعد متروکہ وقف املاک بورڈحکام نےٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع کا دورہ کیا اور بلڈنگ کے اطراف میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ۔ ترجمان کے مطا بق سمادھی کی بحالی و مرمت کے لیے کنسلٹنٹ ہائر کیا جائے گا تاکہ اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید