اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دو بلوں کی منظو ری دیدی ۔ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی ،بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے موثر ہوں گینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری،صحت شعبے میں اصلاحات کیلئے اہم قدم بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا، چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔