کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)کریم آباد انڈر پاس کے افتتاح کی تاریخ 30ستمبرسے بڑھا کرجنوری 2026کردی گئی ذرائع اس کی بڑی وجہ کے الیکٹرک کے تار اور سوئی سدرن گیس کی لائنوں کا تا حال شفٹ نہ ہونا بتاتے ہیں جبکہ حالیہ بارش کے دوران زیر تعمیر اس انڈر پاس میں پانی بھر گیا تھا انڈر پاس کا زیادہ تر پانی نکال دیا گیا ہےتازہ پیشن گوئی کے مطابق اگر کراچی میں بارش زیادہ ہو گئی تو ایک بار پھر انڈر پاس کے بھر جانے کا امکان ہےیہ منصوبہ جس کی مجموعی لاگت 3ارب81 کروڑ روپے ہےاس کے مکمل ہونے کی تاریخ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 30ستمبر 2025مقرر کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر زیادہ سے زیادہ تاخیر ہوئی تو دو ہفتے مزیدلگ سکتے ہیں لیکن اب جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے مطابق رواں سال کے آخر تک مشکل سے مکمل ہو سکے گاتاہم انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے فلائی اوور کے نیچے عائشہ منزل چورنگی سے لیاقت آبادجانے وا لا راستہ جو بند تھا اب اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہےکریم آباد انڈر پاس کے آغاز سے ہی حکومت سندھ نے اس منصوبے کی فنڈنگ دو سال میںکرناہے تاہم اس انڈر پاس کی تعمیر کے باعث ضلع وسطی کے شہریوں کو کافی تکالیف کا سامنا ہےاور ان کا مطالبہ ہے کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔