مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز) اسرائیل کے ایئرپورٹ پرحوثیوں کے ڈرون حملے میں دوافرازخمی ہوگئے جبکہ فضائی آپریشن معطل کردیاگیا ہے۔اسرائیلی آرمی ریڈیوکے مطابق ریڈار ڈرون کوپہچاننے میں ناکام رہا ۔ڈرون نے بحیرہ احمر کے قریب شہر ایلات کے قریب رامون ہوائی اڈے کے ہال کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوجی حکام کاکہنا ہے کہ ڈرون کے حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے دھماکہ خیز ڈرونز میں سے ایک اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ائیرپورٹ سے ٹکرا گیا۔