اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے محمد طاہرکو نیا آئی جی بلوچستان پولیس تعینات کردیا ہے۔پولیس سروس کےگریڈ 21کے افسر محمد طاہر خیبرپختونخوا حکومت میں بطور ایڈیشنل آئی جی پولیس تعینات تھے۔ وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئی جی بلوچستان کا عہدہ معظم جاہ انصاری کی ر یٹائرمنٹ سے چار اگست کو خالی ہواتھا۔