• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ شاہ کا شادی کے ایک برس بعد ولیمہ

کراچی (اسد ابن حسن)مرحوم ٹی وی اینکر کی تیسری بیوی دانیہ شاہ اور اس کے موجودہ شوہر کا شادی کے ایک برس بعد ولیمہ، ناچ گانے کی محفل ، پیسہ لٹایا گیا، ویڈیو شیئر کرنے پر سی سی ڈی ملتان طلبی۔ تفصیلات کے مطابق مرحوم مشہور ٹی وی اینکر کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے دوسری شادی حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ سے کی تھی اور اب اس نے دانیہ سے شادی کے بعد کا ولیمہ ایک سال بعد منعقد کیا اور ولیمے سے ایک دن پہلے ایک بڑی ناچ گانے کی محفل ہوئی جس میں خواتین سمیت لوگوں نے بے در پیسہ لٹایا۔ جب اس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو سی سی ڈی ملتان نے ولیمے والے دن اس کو طلب کر کے اس کا ٹھیک ٹھاک "سافٹ ویئر اپڈیٹ" کیا جس کے بعد اس کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لوگوں سے معافی مانگ رہا ہے کہ میں نے غلط ویڈیو شیئر کر دی تھی اور مجھے ناچ گانے کی محفل نہیں سجانی چاہیے تھی جس میں پیسے لٹائے گئے، مذکورہ ویڈیو میں دانیہ شاہ بھی نظر آرہی ہے اور انجوائے کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید