• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینٹرل کمانڈ، ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

اسلام آباد ( نیو ز ر پورٹر) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وفد کو این ای او سی کے دائرہ کار اور پیشگی انتباہی نظام پر بریفنگ دی، امریکی ناظم الامور  نیٹلی بیکر نے جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور CISE جیسے مشترکہ اقدامات کو خطے کیلئے  مثالی قرار دیا، دوسرے روز امریکی محکمہ خارجہ کی ڈیزاسٹر ایکسپرٹ برائے ایشیا ایوانا ووکو اور ان کی ٹیم نے بریفنگ میں شرکت کی ۔دو روزہ مشاورتی اجلاس میں قدرتی آفات کے تدارک اور موسمیاتی تبدیلیاں کے منفی اثرات سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور پیشگی انتباہی نظام پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں این ڈی ایم اے کے بین الاقوامی ریلیف، ریسپانس کے معاونتی طریقہ کار،پیشگی اقدامامت اور عالمی تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید