• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا بدترین دور، بربادی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ کراچی شہر اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے، انفرااسٹرکچر کے نام پر بربادی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا، ذرا سی بارش شہر کو ادھیڑ کر رکھ دیتی ہے، جس کی وجہ گذشتہ 17سال سے قائم بدنیت، بدعنوان اور متعصب طرزِ حکومت ہے۔متوقع بارش کے پیشِ نظر اور شہر کی دگردوں صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ شہر سے محبت کی دعوے دار جماعت المنافقین کی ٹاؤن کمیٹیز بھی پیسہ بنانے میں مصروف ہیں۔
اہم خبریں سے مزید