ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تدریسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ، نئے تعلیمی سیشن کا بھی آغاز ہوگیا، گذشتہ روز نئے آنے والے طلبا وطالبات کو شعبوں کے سربراہان نے خوش آمدید کہااور ان کو یونیورسٹی تاریخ اور طلبا کوان کے اہداف بارے بتایا،تاہم خراب موسم کی وجہ سے مجموعی طورپر طلبا کی حاضری کم رہی دوسری طرف ہاسٹلز میں رہائش رکھنے والے طلبا وطالبات کی الاٹمنٹ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔