ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ریسکیو 1122رضاکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو نامزد تین سے چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔قطب پور پولیس کو تنویر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122نے بطور رضا کار ڈیوٹی انجام دے رہا تھا اچانک ملزمان اقبال اور کالا تین سے چار نامعلوم افراد نے طیش میں آ کر مجھ پر گھونسوں مکوں سے تشدد شروع کردیا جس کی وجہ سے میری وردی پھٹ گئی، گلگشت پولیس کو صبا نے بتایا کہ میرا شوہر محمد احمد رات گئے گھر سے نکلا جو کافی دیر گزرنے کے بعد بھی واپس نہ آیا جسے بہت تلاش کیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا جبکہ کوتوالی پولیس کو احسن رضا نے بتایا کہ صبح نیند سے بیدار ہوا تو میری بہن زینب ارشد 16سالہ اپنی چار پائی پر موجود نہ تھی پتہ جوئی کی گئی تو کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین افراد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام تین افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے،قطب پور پولیس نے ملزم شان سے ڈیڑھ لیٹر دیسی شراب کی بوتل اور مخدوم رشید پولیس نے ملزم دلاور سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔