• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ویز ،موٹرویز کا کنٹرول فوج کو دیا جائے، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنما ملک شفاء اللہ اعوان‘ ملک شیر خان اعوان‘ ثناء اللہ خان نیازی‘ جاوید ملک‘ ملک ساجد اعوان‘ سید فضل عباس شاہ‘ خاور شکور‘ سید امداد نقوی‘ اجمل پہوڑ‘ رضوان بھٹی‘ عمران جھولے لال‘ عطاء اللہ نیازی‘ نقیب کاکڑ‘ علی عمران‘ صداقت اعوان‘ محمد احسان نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی سڑکیں سفر کے لئے محفوظ نہیں ڈاکو 11 ڈرائیورز کو اغواء کر کے کچے کی جانب لے گئے ہائی ویز اور موٹرویز کا کنٹرول پاک فوج کے سپرد کیا جائے پولیس سینکڑوں آپریشن کے بعد بھی امن و امان خراب کرنے والوں سے قوم کو نجات نہیں دلاسکی فیلڈ مارشل ہمارے ڈرائیورز کی بحفاظت بازیابی کے لئے حکومت پنجاب اور سول فورسز کی مدد کریں 24 گھنٹے میں ہمارے مغوی ڈرائیورز بازیاب نہ کرائے گئے تو ملک گیر سطح پر گڈز ٹرانسپورٹ کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت سے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا کیونکہ ہمارے ڈرائیورز کی بحفاظت بازیابی ہمارا پہلا اور آخری ایجنڈا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملکی معیشت میں اہم حصہ ہے اگر گڈز ٹرانسپورٹ رک گئی تو ملک کی ساری انڈسٹری اور کاروبار حکومت بھی رک جائیگا جبکہ ڈرائیورز ٹرانسپورٹ کو رواں دواں رکھنے کا اہم ذریعہ ہیں اگر ڈرائیورز کو تحفظ نا ملا تو ٹرانسپورٹ کا چلنا محال ہوجائے گا ۔
ملتان سے مزید