ملتان(سٹاف رپورٹر) نجی ایئر لائن کی پرواز شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم ملازمین نے محمد شہزاد خالد کے بیگ کی سکیننگ کے دوران دو شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں، نجی ایئر لائن کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کونٹر نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل تھا۔