ملتان (سٹاف رپورٹر) حالیہ بارش کے بعد غلہ منڈی ملتان میں ایک بار پھر پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث آڑھتیوں، مزدوروں اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی کھڑا ہونے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ دکانداروں اور آڑھتیوں نے شکایت کی ہے کہ نکاسی آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث ہر بارش کے بعد یہی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر نکاسی آب کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔