ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے سیلاب زدہ علاقوں اور ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے جاری ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اسے تیز کرنے کا حکم دیا۔انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت و لائیو سٹاک پنجاب متاثرین سیلاب کے ریلیف آپریشنز میں سرگرمِ عمل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے تحت قائم 429 فلڈ ریلیف کیمپس پر محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کا عملہ تعینات ہے۔اب تک سبز چارہ کی 725 ٹرالیاں متاثرین سیلاب کے جانوروں کے لئے فراہم کی جاچکی ہیں۔