• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نماز کی ادائیگی بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے، عبدالقدیر اعوان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے بعثت محمد الرسول اللہ ﷺ کے صدقے اس خطہ ارض کو مسجد کا درجہ عطا فرمایا اور اجتماعی عذاب کو اٹھا لیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں منعقدہ بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نماز کی ادائیگی بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ مسجد سے نکلنے کے بعد ہمارے لین دین، معاملات اور گفتگو میں کتنی سچائی ہے۔اس موقع پر شوکت بوسن سابق ایم پی اے، ملک رضا محمد ربانی کھر وفاقی وزیر، ڈاکٹر شفیق پتافی ، ارشد انجم لنگڑیال سمیت دیگر شریک تھے، آ خر میں ملکی سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ملتان سے مزید