• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچی سےزیادتی کی کوشش ،ملزم پارٹی کا گھر پر دھاوا،دو افراد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ جلیل آباد کے علاقے اوباش کی 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ملزم پارٹی کا گھر پر دھاوا خاتون سمیت دو افراد زخمی کردیئے ۔جلیل آباد پولیس کو غوثیہ کالونی سے محمد شعیب نے اطلاع دی کہ عمیر ارشاد کی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اوباش ملزم حمزہ نے بچی  سے مبینہ زیادتی کی کوشش شروع کردی بچی کی نشاندہی پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور خوب درگٹ بنائی گئی معافی تلافی ہوئی تو ملزم کو چھوڑ دیا گیا بچی کا والد ڈیوٹی پر چلا گیا تو ملزم پارٹی حمزہ ،محمد علی اپنے تین سے چار نامعلوم افراد کے ہمراہ بچی کے گھر پر دھاوا بولا دروازے پر اینٹیں ماری  اور گالم گلوچ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیں۔ 
ملتان سے مزید