ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ کی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔بدھلہ سنت پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان محمد اجمل اور محمد عباس کو روک کر تلاشی لی گئی تو پسٹل برآمد کرلیا موٹرسائیکل بذریعہ ای ایپ نمبر چیک کیا تو موٹرسائیکل بدھلہ سنت میں درج ڈکیتی کا مقدمہ میں سرقہ شدہ پائی گئی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔