ملتان (سٹاف رپورٹر) خوفناک سیلاب نے وسیب کی ہزاروں بستیاں اجاڑ دیں، لاکھوں افراد بے یار و مددگار ہیں۔ مظفرگڑھ کے موضع سُمکی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ، پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، شریف خان لاشاری اور پروفیسر پرویز قادر خان نے کہا کہ حکمران وسیب کو نظرانداز کر رہے ہیں، متاثرین بھوکے پیاسے، علاج و امداد سے محروم ہیں ۔