ملتان(سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی قیادت میں جلالپور پیر والہ اور گردونواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں،آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے متاثرین میں خوراک اور راشن تقسیم کیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے