• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کا شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے، فرضی ریکارڈ تیار کر نیکا نوٹس

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے ایک شہری فیاض حسین کو غیر قانونی حراست میں رکھنے فرضی ریکارڈ تیار کر نے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس ایچ او فاروق احمد اے ایس  آئی گلریز اور محرر کے خلاف پولیس آرڈر کے ارٹیکل 155 سی کے تحت مقدمے کا اندراج کر کے اس کی رپورٹ جوڈیشل کو سات روز کے اندر بھجوائیں ۔ ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے کوٹ ادو پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہے اور پٹیشنر میمونہ ارشاد اور اس کے سسرال والوں کو ہراساں و پریشان نہ کریں اور کوئی ماورائے قانون اقدام نہ اٹھائیں۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لیہ کو حکم دیا ہے کہ ملزم محمد اسماعیل کو اٹھ اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے جو مقررہ تاریخ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا ۔ ہائی ئی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے علی رضا نامی ایک لڑکے کو جو خود کو لڑکی بن کر اپنا نام ماریہ ظاہر کرتا تھا اس کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے اور عدالت نے قرار دیا کہ ان کا کردار انتہائی گھٹیا دونوں بھائیوں نے اکٹھے 47 سالہ محنت کش خاتون کے کے ساتھ زیادتی کر کے اور اس کی بہن ماریہ اور والدہ فرزانہ ارشاد نے اس وقوعہ کی ویڈیو بنا کر انتہائی گھناونا کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے معاشرے کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے اس لیے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔
ملتان سے مزید