ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 24مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ ،جلیل آباد ،مظفر آباد اور صدر کے علاقے شہلا شکیل ، سانول ملک ، عمر حیات اورمہدی رضا صدیقی سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں 1لاکھ 2ہزار اور موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے عرفان کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے محمد احسان ،ابرار حنیف ،محمد بابر کے موبائلزفونز سیتل ماڑی کے علاقے شاہد لطیف کی موٹرسائیکل تھانہ دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کے علاقے انس اور گلباز احمد کے موبائلزفونز اشفاق حسین کی موٹرسائیکل حرم گیٹ کے علاقے فلک شیر کا موبائل راجہ رام کے علاقے محمد یونس کا موبائل کوتوالی کے علاقے سلیم اللہ کا موبائل کینٹ کے علاقے شہباز شریف کا موبائل چہلیک کے علاقے ناصر کا موبائل قطب پور کے علاقے اسلم کی بکریاں و ٹوکہ مشین شاہ شمس کے علاقے نذیر کا میٹر کی تار راشد کا موٹرسائیکل ولید سلیم کا گھریلوں سامان ممتاز آباد کے علاقے عدنان ،ارباز اعجاز کے موبائلز فونز اور عرفان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔