• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں اختلاف بھلا کرسیلاب متاثرین کی دل کھول کر مددکریں،صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ افراد کی این جی اوز بھی دل کھول کر امداد کر رہی ہیں اسی طرح ہر پاکستانی سیاسی جماعتوں کا فرض بھی بنتا ہے کہ ہم سب اختلاف بھلا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کریں یہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بستی لنگڑیال میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں مختلف این جی اوز اور فلاحی اداروں کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ملتان سے مزید