ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت بیچنے والوں کےخلاف کاروائی چک 503 ای بی میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پرچھاپہ،7 من ذبح شدہ جانور کا مضر صحت گوشت تلف اورسلاٹر ہاؤس مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ سلاٹر ہاؤس سے ذبح شدہ جانور کا بدبودار اور زائدالمیعاد گوشت برآمد کیا گیا جس کی رنگت میں بھی تبدیلی پائی گئی۔