بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی۔
یہ بات انہوں نے اپنی بہن علیمہ خان کے ہمراہ راولپنڈی کے داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کے بشریٰ بی بی کی بہن کے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ہے۔
نورین نیازی نے یہ بھی کہا کہ نعیم پنجوتھہ نے جو کیا اس کا جواب نعیم پنجوتھہ سے پوچھیں، یہ جو انڈا پھینکا گیا اس کے بارے میں کوئی نہیں پوچھ رہا۔
واضح رہے کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکے جانے کے واقعے کے حوالے سے بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بے وقوف بنے جا رہے ہیں۔