• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام نے سیلاب متاثرین کیلئے 6 خیمہ بستیاں قائم کر دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ملتان نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے ملتان، شجاع آ باد جلالپور پیر والا میں 50 خاندانوں کی کفالت کیلئے ابتدائی مرحلے میں 40خیموں پر مشتمل 6 خیمہ بستیاں بنا دیں جہاں پر دو وقت کا کھانا،طبی امداد اور مال مویشیوں کے چارے کا انتظام کر دیا گیا ہے جبکہ 100 خاندانوں کے ایک ماہ کے راشن کا انتظام اور ایک ہزار مال مویشی کے چارے کا انتظام کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں متاثرین سیلاب کی امداد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا جس میں جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعت رانا محمد سعید،سٹی امیر قاری محمد یاسین سمیت مفتی حبیب اللہ بلال سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید