• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 4افراد زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعاتمیں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ملزمان کےخلاف کارروائی شروع کردی، تفصیلات کے مطابق جلیل آباد پولیس کو چاہ تھلے والہ سے اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم کاکو شاہ نے اپنے تین سے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جھگڑے کے دوران سلمان کے بازو پر پر گولی مارکر زخمی کردیا جس کو چھڑوانے مذکورہ نوجوان کا کزن سانول پہنچا تو ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،دونوں افراد کو زخمی حالت میں اپنی مدد آپ کے تحت نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ مخدوم رشید کے علاقے موضع گل زمین کے تنازعپر محمد ناصر، محمد زبیر، محمد حیات اور سیف الرحمان کا محمد عاشق اور راشد علی وغیرہ کے ساتھ جھگڑا ہوگیا،فریقین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں شخص محمد ناصر اور محمد عاشق گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جہنیں طبی امداد کیلئے نشترہسپتال داخل کرایا گیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید