• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ریلیف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے، چوہدری شفیق

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سےجلال پور پیر والا کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے ، اس سلسلہ میںچیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ، ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم، جنرل سیکرٹری ملتان حافظ ابو الحسن، رانا سیف اللہ اور شیخ عارف اللہ سمیت پارٹی کے دیگر ذمہ داران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہجلال پور اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر اور متعدد گھروں کو زمین بوس کر دیا ہے اس سنگین صورتحال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ریلیف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔
ملتان سے مزید