• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسز کافیصلہ، میپکو کے3اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو وہاڑی ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر عمار علی رضا صدیقی نے محکمانہ کیسز کافیصلہ سناتے ہوئے 3اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کردئیے ۔ پاکستان وا پڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر فیصل ٹاؤن سب ڈویژن وہاڑی کے لائن مین گریڈ سیکنڈ شہباز اکمل کی 4سال کیلئے چار سالانہ انکریمنٹس روک دیئے ہیں جبکہ بوگس میٹر نصب کرکے کمپنی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ثابت ہونے پر سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ اسد عباس اور اسسٹنٹ لائن مین تیمور علی ریاض کی ایک ، ایک سال کیلئے سالانہ انکریمنٹس روک دیئے ہیں ۔
ملتان سے مزید