• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے فصلیں تباہ‘ دالوںچاول اور سبزیوں کی بر آمد پر پابندی لگائی جائے، تاجر

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سنیئر نائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، شہر ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، شریف پلازہ کے سنیئر نائب صدر خواجہ انیس الرحمن صدیقی اور گلگشت کے رہنما شیخ تنویر اشرف قریشی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے دالوں، چاول اور سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث قلت اور مہنگائی کا خدشہ ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان اشیاء کی برآمد پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ مقامی ضرورت پوری ہو سکے۔
ملتان سے مزید